English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہری چوتھی کورونا ڈوز لگوائیں:حکومت اسرائیل

القمر

اسرائیلی حکومت نے 60  سال سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو تجویز دی ہے کہ وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی خوراک لگوائیں۔

مقامی پریس کے مطابق،اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی شہریوں نے دنیا بھر میں سب سے پہلے کووڈ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی اور اب چوتھی خوراک لگوانے میں بھی وہ پہل کر رہے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ نے اومیکرون کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ اسرائیل کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

94 لاکھ کی کُل آبادی میں سے محض 59 فیصد کی مکمل ویکسینیشن ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے