English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن جا رہا ہوں، نواز شریف کو لے کر ہی واپس آئوں گا: ایاز صادق کا اعلان

القمر

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ میں آئندہ ماہ کی 20 تاریخ کو لندن جا رہا ہوں، میں واپس میاں نواز شریف کو لے کر ہی آئوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین اور امید ہے کہ میاں نواز شریف میرے ساتھ ہی وطن واپس آئیں گے۔ میری مسکراہٹ آپ کو بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے کیونکہ میں مسلم لیگ ن کے قائد سے مل کر آیا ہوں۔

سابق سپیکر نے کہا کہ گڈ گورننس بیڈ ہو چکی ہے۔ نواز شریف کو اسی جہان میں انصاف ملنے کا وقت آ چکا ہے۔ اب لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں بیس تاریخ کو برطانیہ جا رہا ہوں، اب میری واپسی نواز شریف کیساتھ ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 2019ء میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب تک واپس نہیں آئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے