ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مڈاغاسکر میں کشتی ڈوب گئی،83افراد ہلاک

مڈاغاسکر میں کشتی کے حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد تیراسی ہو گئی ہے ہے۔

ملکی ایجنسی برائے جہاز رانی کے مطابق، شمال مشرقی علاقے میں  بیس دسمبر کو کشتی ڈوبنے کے نتیجے  میں تیراسی افراد ہلاک ہو گئے ،پچاس کو بچا لیا گیا جبکہ پانچ لاپتہ ہو گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم ایس فرانسیا ٹو نامی  یہ کشتی تکنیکی وجوہات کی بنا پر غرقاب ہوئی تھی جبکہ مدد کو روانہ ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بھی وزارت عظمی کا ایک عہدے دارہلاک ہوگیا تھا۔

لا پتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ترکی نے بھی اس حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں