English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلجیم: 2025 ء تک 7جوہری ری ایکٹر بند کرنے کا فیصلہ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کی حکومت نے ملک کے 7ایٹمی بجلی گھر 2025ء تک مکمل طورپر بند کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی پر کام جاری رہے گا ۔ اس سلسلے میں چھوٹے ایٹمی ری ایکٹروں پر تحقیق کے لیے 10کروڑ یورو مختص کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بلجیم کا 7جماعتی حکومتی اتحاد کئی ہفتوں سے اس معاملے پر مباحثہ کر رہا تھا۔ بلجیم کی گرین پارٹی خاص طور پر چاہتی ہے کہ ملک میں جوہری توانائی سے بتدریج چھٹکارا پایا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے