English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت سے سعودی عرب شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب شوریٰ کونسل کا وفد ملاقات کررہاہے

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب شوریٰ کونسل کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد بن شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے