English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار چوتھے ٹائپ054 نیول جہاز کی تقریب رونمائی

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار چوتھے 054 نیول جہاز کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مذکورہ جہاز جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چین میں تعینات چیف نیول اوورسیز کموڈور راشد محمود شیخ تھے، اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ جہاز کی بروقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہازوں کی تیاری پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے سمندری دفاع کو مزید تقویت ملے گی۔ تقریب میں چینی بحریہ کے افسران ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے