English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

القمر

بنوں: خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے سبب 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ اشتعال میں آکر مزید کوئی فائرنگ کا واقعہ نہ ہوجائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے