کراچی: کم سنی میں بھارت سے فروخت ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون منی کا 40 سال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی کی رہائشی منی نامی ایک خاتون کو بھارت میں اپنے آبائی شہر مراد آباد اور ان کے رہائیشوں کی نشانیاں بتاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ کم سنی میں میرے ایک رشتے دار نے نئی دہلی لے جاکر ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو مجھے کراچی لے لایا۔ 40 سال ہوگئے میرا گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا۔
Real life Pakistan’s Munni who want to meet her Bhaijaan in India pic.twitter.com/OEgeiE8IUW
— The Times Of India (@timesofindia) December 25, 2021
یہ ویڈیو بھارت میں مقیم منی کے بھائی نے دیکھ لی جس کے بعد دونوں کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا۔ اس طرح 40 سال بعد منی کا اپنے خاندان سے رابطہ ہوگیا۔
منی نے بتایا کہ کراچی میں مجھے جس شخص نے اغوا کار کے چنگل سے بچایا اب وہ میرے شوہر ہیں۔ میں نے اپنا نام بشریٰ رکھا اور میرے 4 بچے ہیں جن کے ساتھ میں بہت خوش ہوں۔
