English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ کا پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی قانون کے مسودے پر تحفظات کا اظہار

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کو بھی مذاق بنا دیا ہے ،ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن گیا ہے،پاکستان میں ہٹلر والی جمہوریت لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، عمران حکومت ٹمٹماتی حکومت ہے کسی بھی وقت جا سکتی ہے۔

احسن اقبال  نے پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی قانون کے مسودے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اس کے ذریعے دو نہیں بلکہ تین نمبر نظام لایا جارہا ہے ،بلدیاتی نظام آئینی ڈھانچہ ہے۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بحالی میں جان بوجھ کر تاخیر کر کے عمران خان او رعثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، جس کی انہیں سزا دی جانی چاہیے ، پنجاب میں جو نظام دیا گیا ہے اگرچہ اس میں ضلع کو بحال رکھا گیا ہے لیکن ضلع کے منتخب چیئرمین اورمیٹرو پولٹین کے میئر کو ایک سیکریٹری کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بلدیاتی نظام مکمل طو رپر فسر شاہی کی نگرانی اور کنٹرول میں کام کرے گا جو منتخب جمہوری اداروں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف اور آئین کی خلاف رزی ہے ،اگر ہم مشترکہ استعفوں کے علاوہ نکلیں گے تو حکومت کوئی ایسی قانون سازی نہ کر لے جس سے آئینی بنیادیں ہل جائیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آصف زرداری لاہور آنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ ،لیکن عوام تینوں جماعتوں کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اب کسی کو ابہام نہیں،کسی کے لاہور آنے جانے سے غرض نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے