English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن کو جنرل عارف حسن کے حوالے کردیا گیا

کراچی(سید وزیر علی قادری) برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میںکامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن کی حوالگی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قائمقام برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن مارٹن دائوسن نے بیٹن کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر جنرل(ر) عارف حسن کے حوالے کی تقریب میں سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جانگیرخان،سابق قومی ہاکی کپتان اولمپیئن حسن سردار، اولمپئن رشید الحسن، بہرام آواری، باکسر مہراللہ ،باکسر ارشد حسین، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اور اسپیشل ایتھلیٹس نے بھی بیٹن کوتھاما اس موقع پر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ جنرل عارف حسن نے کا من ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کیجانب سے برٹش ہائی کمیشن کا اس پروقار تقریب پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کوئینز بیٹن کے زریعے امن اور دوستی کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا روشنیوں کاشہر کراچی اس اہم ایونٹ کی میزبانی کررہاہے مجھے امید ہے کہ برمنگھم میں آئندہ سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کوویڈ کے مسائل کے باوجود بھرپورکامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ قائمقام برطانوی ڈپٹی ہائی کمشن مارٹن ڈائوسن نے کہا کہ پاکستان میں کراچی میرا دوسرا گھر ہے کامن ویلتھ گیمز میں ہماری نیک تمنائیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں ۔کوئنیز بیٹن ریلے آج پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں صبح ساڑے 9 بجے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوگا،بعدازاں دوپہر ایک بجے مزار قائد اعظم پر تقریب میں کوئنز بیٹن وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کے حوالے کی جائے گی،واضح رہے کہ کوئنز بیٹن ریلے دولت مشترکہ کے 72 ممالک کاسفر کر کررہی ہے، وہ سفرمیں اپنے 23ویں پڑاؤ میں پاکستان پہنچی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے