ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے 20ایم این اے پیچھے ہٹ گئے ،انہوں نے ہی یوسف گیلانی کو سینیٹر بنوایا ،عطاتارڑ

 مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 18 سے 20 ایم این اے اب تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں، ان ہی ارکان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروایا تھا۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی  کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کہی .پروگرام میں پی پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے ،دوران گفتگو مولا بخش چانڈیو نے ”شیخ رشید زندہ باد’ کا نعرہ مارا اور کہا کہ انہیں شیخ رشید اس لیے اچھے لگتے ہیں کیونکہ وہ مذاق مذاق میں سچ بتادیتے ہیں کہ ابھی اداروں کا ہاتھ ان پر قائم ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں