English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن 3 سال سے حکومت کو آکسیجن دے رہی ہے،حافظ حسین

القمر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق رکن اسمبلی حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت اور اسٹیبلشمنٹ عوام دشمنی میں سب آپس میں ملے ہوئے ہیںاپوزیشن 3 سال سے نیازی حکومت کو مسلسل آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا اگر اپوزیشن صیح معنی میں اپنا کردار ادا کرتی تو موجودہ حکومت میں اتنا دم نہیں تھا کہ وہ عوام پر اتنا ظلم کرتی اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھتی۔ در پردہ اپوزیشن حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اسی وجہ سے حکومت کی جانب سے ضمنی بجٹ اور دیگر اہم بلز قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف آصف زرداری بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں آنے کے بجائے اپنے بلوں میں چھپے ہوئے ان سے کیے ہوئے وعدے نبھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہا اپوزیشن 3سال سے نیازی حکومت گرانے کے بجائے اسے سہارا دیے ہوئے ہے ، اس وقت پورا ملک نیازی حکومت سے پریشان ہے لیکن اپوزیشن کو اس کی کوئی پروا نہیں وہ عوام سے ہمدردی کے ڈرامے کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا عوام اب جان چکی ہے اپوزیشن ان کے ساتھ نہیں بلکہ کسی اور اشارے پر کام کر رہی ہے ، لندن میں سابق اسپیکر ایاز صادق کی میاںنوازشریف سے ملاقات اور ان کا ملک آنے کا دو ٹوک اعلان کرنا بھی کسی ڈیل اور طے شدہ معاہدے کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو اب ان دشمن عنا صر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو صرف الیکشن کے وقت عوام کے لیڈر بن کر سامنے آتے ہیں اور اپنی باری لگاتے ہیںتبدیلی کا راستہ قرآن اور سنت کا ہے باقی کوئی راستہ نہ ملک کو ترقی دلا سکتا ہے نہ آئی ایم ایف کی غلامی سے بچا اور عوام حق دلا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے