شہدادپور (نمائندہ جسارت )سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے رند ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں نااہل حکومت سے جان چھڑانے کے لیے گورنر راج کو ترجیح دینی چاہیے سندھ حکومت کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔ یوریا کی قلت کر کے بلیک میں فروخت صرف سندھ میں ہے۔اومنی گروپ سندھ کا کوٹا خرید کر کسانوں کو مہنگے داموں فروخت کر رہی ہے ۔وفاق اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے صحت کارڈ جاری کیے گئے، افسوس سندھ واحد صوبہ ہے جو صحت کارڈ سے محروم ہے۔سندھ حکومت کرپشن کرکے مال بنانے میں مصروف ہے۔کراچی کو تباہ کر دیا گیا ہے اور سندھ کے تمام شہر کھنڈرات بن چکے ہیں عوام پی پی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے سے بھاگ کر میونسپل اور ٹاون کمیٹیوں سے مال بنا رہی ہے۔عوام ان لٹیروں سے جان چھڑانے کے لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ سندھ کے مسائل بہتر طریقہ سے حل ہوسکیں۔
