English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، روبینہ خالد

القمر

پشاور (آن لائن) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، اب بلاول زرداری ہی بہترین آپشن ہے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث لوگ بچوں کا قتل عام کر کے خودکشیاں کر رہے ہیں جو حکومت کے لیے لمحہ فکر ہے ۔ اپنے ایک بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سال میں ایک بجٹ پیش کیا جاتا تھا جبکہ اب تو منی بجٹ پیش کرنے سمیت ہر ماہ ضرورت کی اشیا کے نرخ بڑھائے جاتے ہیں جبکہ عوام پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھنے سے ان کا جینا محال ہو گیا ہے، تحریک انصاف پر لوگوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کے دعوے کر رہی ہے تاہم اقدامات اس کے برعکس کر رہی ہے جو نا اہل، سلیکٹڈ اور ناکام حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پرانے ورکرز موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے ایک بار پھر پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے