English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائینگے، عبدالقدوس بزنجو

القمر

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی دونوں رہنماﺅں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی تعمیر وترقی اور وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہے
ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ وفاقی حکومت کی معاونت صوبے کی ترقی کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ اپنے محدود وسائل میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن نہیں بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی اور انہیں صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بروئے کار لانا ترجیح ہے ، وقت آگیا ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دے کر بلوچستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے