English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔15 ملین لوگوں کا ڈیٹا مل گیا،رواں ماہ سے ہی ٹیکس نوٹسز بھیجیں گے،وزیرخزانہ

اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 15ملین لوگوں کا ڈیٹا نادرا کی مدد سے مل چکا ہے ،رواں ماہ سب کو ٹیکس کے نوٹس بھیجے جائیں گے ،اعتراض کرنے والے تھرڈ پارٹی سے رابطہ کریں،ہم کسی کو ڈنڈا نہیں ماریں گے ،قانون کے دائرہ میں رہ کر ٹیکس وصول کریں ،ایسا کرنے سے 6سال میں جی ڈی پی کی شرح 15سے 20فیصد تک چلی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراکی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس ڈائریکٹری کو کئی سال سے چھاپ رہی ہے ،ٹیکس کلچر اپناہے تو اس کی شروعات اراکین پارلیمنٹ سے ہونی چاہیے ،اس سے پورے نظام میں شفافیت آئے گی،74سال میں 12.13فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے اوپر نہیں گئے،جاری اخراجات کو بھی آمدن سے پورا نہیں کرسکتے ،ترقیاتی اخراجات کے لیے قرض لینا پڑتا ہے،ود ہولڈنگ ٹیکس اس لیے لیتے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے،2 قسم کے ٹیکس ہونے چاہئیں،آمدن اور اخراجات پر ٹیکس ہونا چاہیے۔ٹیکس ڈائریکٹری اس لیے جاری کی کہ عوام کو پتا ہو کہ کون کتنا ٹیکس دیتا ہے ۔بعد ازاں وزیرخزانہ نے ارکان پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجرا کردیا ،ٹیکس ڈائریکٹری 2019ء کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 2019ء میں 98لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ان کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی 2019ء کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 5 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے 86ہزار 606روپے انکم ٹیکس ادا کیا، وفاقی وزیر حماد اظہر نے 29ہزار 25روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ڈائریکٹری کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 5 لاکھ 57ہزار 450 روپے، پی ٹی آئی نور عالم خان نے 82 ہزار 311روپے،ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے 2 لاکھ 69ہزار 414روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔دیگر اراکین پارلیمنٹ میں خواجہ آصف نے 2 لاکھ 30 ہزار 386 روپے، وزیر غلام سرور خان نے 12لاکھ 11 ہزار661 روپے، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258روپے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے10لاکھ99 ہزار758 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔2019 ء کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ن لیگ کے خرم دستگیر نے 91ہزار روپے،، وفاقی وزیر اسد عمر نے42لاکھ 72 ہزار، اسپیکر اسد قیصر نے 5لاکھ 55 ہزار انکم ٹیکس دیا۔پارلیمنٹرین کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے، پیپلزپارٹی کی شیریں رحمن نے9لاکھ40 ہزار روپے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے 76ہزار روپے، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے49لاکھ روپے، سینیٹر فیصل جاوید نے66 ہزار روپے، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی 7لاکھ 84ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے2019 ء میں13 لاکھ99 ہزار روپے، سینیٹر فیصل واوڈا نے11 لاکھ62 ہزار روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے3 کروڑ 22 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے40 ہزار913 روپے، وزیر قانون فروغ نسیم نے42 لاکھ 85 ہزار201 روپے، سینیٹر رضا ربانی نے15 لاکھ56 ہزار روپے، وفاقی وزیر مونس الہی نے65 لاکھ34 ہزار251 روپے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے9 لاکھ 32 ہزار835 روپے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے12 لاکھ 57 ہزار461 روپے، وفاقی وزیر نور الحق قادری نے62 ہزار 250 روپے، شہریار آفریدی نے53 ہزار 876 روپے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے4 لاکھ5 ہزار477 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے8 لاکھ85 ہزار روپے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے89 ہزار479 روپے، سینیٹر ذیشان نے 1 ہزار روپے، شیریں مزاری نے 3لاکھ71 ہزار33 روپے، وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے10لاکھ61 ہزار777 روپے ، جام کمال نے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار799 روپے، شاہ محمودقریشی نے8 لاکھ51 ہزار955 روپے، شاہدخاقان عباسی نے48 لاکھ71 ہزار277 روپے، عامر ڈوگر نے22 لاکھ 98 ہزار790 روپے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے1 لاکھ 58 ہزار100 روپے، احسن اقبال نے55 ہزار656 روپے، اعظم نذیر تارڑ نے25 لاکھ40 ہزار126 روپے، سینیٹر احمد خان نے23 لاکھ 88 ہزار362 روپے، یوسف رضا گیلانی نے کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے14 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا ،ملیکہ علی بخاری نے38 ہزار343 روپے ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے39 ہزار 761 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے