English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالابلدیاتی قانون: جماعت اسلامی کے دھرنے کے پانچویں دن کی جھلکیاں

کراچی:جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حق اور مسائل کے حل کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دیاجانے والا تاریخی دھرنا آج پانچویں دن بھی شرکاء کے زبردست جو ش وخروش کے ساتھ جاری رہا۔

بارش کے باوجود شرکاء انتہائی نظم و ضبط اور اطمینان کے ساتھ سڑک پر موجود رہے، منتظمین کی جانب سے بارش سے بچاؤ کے لیے انتظامات کیے گئے تھے، سندھ اسمبلی کے سامنے سڑک پر شرکاء کے لیے بڑے پیمانے پر شامیانے لگا کر ان کے اوپر پلاسٹک کی شیٹس لگادی گئیں تھیں۔

دھرنے کے پانچویں دن بھی شہر بھر سے مختلف وفود اور شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔اقلیتی برادری کے رہنما،تاجر نمائندوں سمیت مختلف شعبہ زندگی و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔

جماعت اسلامی کے پبلک ایڈ سکریٹریٹ ادارہ نورحق سے سندھ سکریٹریٹ کے سامنے منتقل کرلیا جہاں ذمہ داران موجود ہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے روزانہ کی جانے والی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رہے۔

دھرنے میں کالا قانون نامنظور،کراچی کرچی کرچی اور حق دو کراچی کو کے عنوان سے ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہے گا، مشاعرے میں معروف شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کریں گے۔

پی ایس پی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ اور رہنما شبیر قائم خانی ودیگر نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کی ہدایت پر ہم جماعت اسلامی سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے ہیں،ہم جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے