اورکزئی: اورکزئی قبائلی ضلع اورکزئی میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع پہاڑوں اور میدانی علاقوں نے سفید چار اوڑھ لئے شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود بازاریں سنسان انے جانے والے اکثر راستے بند ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راستوں کو صاف کرنے کیلئے کام شروع تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقوں سمانہ ڈبوری سنپوگ ٹاپ یخ کنڈاو مشتی میلہ کلایا فیروز خیل جبر غاخی ٹاپ یعینی لوئر اور اپر اورکزئی میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیاہے شدید برفباری کی وجہ سے اب تک ایک ایک فٹ تک برف پڑ چکاہے جس کے باعث ضلع اورکزئی سے ہنگو کوہاٹ انے جانے والے راستے بند ہو گئے ہیں شدید برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے لوگ گھروں تک محدود ہو گئے بازاریں سنسان ہو چکی ہیں اگر برفباری کو یہ سلسلہ جاری رہا تو ضلع اورکزئی کو انے جانے والے تمام راستے بند ہوجائیں گے اور علاقے میں اشیائے خوردنوش کی قلت کا پیدا ہونے کا خطرہ ہے ادھر ضلعی انتظامیہ نے لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی میں مختلف سڑکوں اور راستوں سے بھاری مشینری کے زریعے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کیاہے تاکہ مسافروں اور امد رفت کیلئے راستے صاف کئے جائے برفباری کی وجہ سے گھروں کے چھتیں برف سے ڈھک گئی ہیں جس کو لوگ ہاتھوں اور بلچوں سے گرا رہے ہیں اسی طرح ہنگو میں بھی گزشتہ دو دن سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہے جس کے باعث سردے کے شدت میں اضافہ ہواہے اور کچے گھروں کے چھتیں ٹپکنا شرو ع ہو گئے ہیں ۔

