English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شامی فوج کے قافلے پرداعش کے  حملے میں 5 اہلکار ہلاک ،20 زخمی  

دمشق: شام میں داعش جنگجو ئوں نے فوجی قافلے میں شامل ایک بس کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ایک فوجی فافلے پر داعش نے راکٹ حملہ کیا اور بارودی گولے برسائے۔ راکٹ حملے میں شامی فوج کی ایک بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔راکٹ حملے میں نشانہ بننے والی بس سپاہیوں کو لے کر فوجی اڈے کی جانب جا رہی تھی۔ بس کو راکٹ حملے میں تباہ کرنے کے بعد جنگجو ئوں نے بارودی گولے بھی برسائے۔ حملے کے فوری بعد مزید نفری مدد کو پہنچی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں شامی فوج کا جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ہاتھ لگا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے