لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم کا فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے مانچسٹر سٹی کی ٹیم 17میچز میں فتح کے بعد ٹیبل پر 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے ۔ چیلسی اور لیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پریمیئر لیگ کے 30ویں سیزن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے 21میچز کے بعد دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ چیلسی کی ٹیم بھی 21 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 12 میچز جیتنے کے بعد ٹیبل پر 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، لیور پول کی ٹیم 20میچز کھیل چکی ہے اور وہ 12فتوحات کے بعد 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ آرسنل کی ٹیم 20 میں سے 11میچز جیتنے کے بعد 35 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ویسٹ ہام کی ٹیم 34پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور ٹوٹنہام کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم 31پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔وولور ہیمپٹن کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ برائٹن کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ لیسٹر سٹی کی ٹیمیں 25 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔
