ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عابد علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزا قرار، سفر کی اجازت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزا آئی ہیں جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر عابد علی اگلے ایک دو روز میں کراچی سے لاہور کا سفر کریں گے۔عابد علی نے تقریبا دو ہفتے کراچی میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کیا، عابد علی کو پلان دے دیا گیا ہے وہ لاہور میں مزید ری ہیب کریں گے۔ذرائع کے مطابق عابد علی کی میڈیکل رپورٹس مختلف ماہرین کو دکھائی گئی تھیں۔خیال رہے کہ عابد علی گزشتہ ماہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران دل کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔اسٹنٹ ڈالنے کے بعد عابد علی کو کراچی میں بحالی کے عمل سے گزرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں