ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلگر کی عمدہ بیٹنگ جنوبی افریقا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایلگر بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ہاتھ ملارہے ہیں

جوہانسبرگ(جسارت نیوز)جنوبی افریقا نے کپتان ڈین ایلگر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم 202 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انجری کا شکار ویرات کوہلی کی جگہ قیادت کرنے والے قائم مقام کپتان لوکیش راہل نے 50، روی چندرن ایشون نے 46 اور ماینک اگروال نے 26رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے4 جبکہ کگیسو ربادا اور ڈوانے اولیویئر نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقابلے باز بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور پہلی اننگز میں 229رنز ہی بنا سکے۔کیگن پیٹرسن نے 62اور ٹیمبا باووما نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں جس کی بدولت میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 27رنز کی برتری لینے میں کامیاب رہی۔بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کیں بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں نسبتا بہتر کھیل پیش کیا، چتیشور پجارا اور اجنکیا راہانے نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ہنوما ویہاڑی نے 30رنز بنائے۔جنوبی افریقاکے ربادا، جینسن اور لنگی نگیدی نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں خسارے کے سبب بھارتی ٹیم جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 240رنز کا ہدف دیا۔ابرآلود موسم کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف آسان معلوم نہیں ہوتا تھا ،۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں