English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل، خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائدکر دی گئی

القمر

کابل(جسارت نیوز)طالبان نے کابل میں خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی۔افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں کئی اسپورٹس کلب کے مالکان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم انہیں چند ایسے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہے جس میں فٹنس کا زیادہ عمل دخل ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں امارت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلامی اقدار اور افغان ثقافت پر مبنی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔کابل میں تائی کوانڈو اور کوہ پیمائی کی کوچ طاہرہ سلطانی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 8سال کے دوران قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔طاہرہ سلطانی کے مطابق جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں انہیں ورزش کی اجازت نہیں ہے، ورزش کے لیے جب انہوں نے اسپورٹس کلب سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ وہاں خواتین کے ورزش سینٹرز بند ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے