حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوحیدر میں بھائی نے گھریلو تنازع پر مبینہ طورپر بہن کو گولی مارکر قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ٹنڈوحیدر رخسار سوسائٹی میں زبیر نامی شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بہن ندا کو مبینہ طورپر گولی مارکر قتل کردیا اور خود
تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے زبیر کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔
