بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ روز تقریباً 50 ہزار مظاہرین اپنے گھروں سے نکلے اور ہنگامہ آرائی کی۔
ہنگامے کے دوران مشتعل افراد نے متعددعمارتوں کےشیشےتوڑے جس کے بعد موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس پھینکی، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پانی کی توپوں کااستعمال بھی کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو اور متعدد مقامات پر داخلے کے لیے ضروری کورونا کے حفاظتی پاس کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ میں کووڈ کی نئی لہر اومی کرون کی بدترین صورتحال ہے، دن بدن مثبت واقعات کی شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔
