English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر کراچی مراتھون سے شہر میں امن اور کھیلوں کو فروض ملے گا ، محمد اقبال میمن

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن مراتھون کے سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے پیر کو ا پنے دفتر میں پریس بریفنگ میں تیسری کمشنر کراچی سٹی مراتھون 2022 میں رجسٹریشن کے آغا ز کا اعلان کیا اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے لنک جاری کیا۔کمشنر نے کہا کہ تیسری کمشنر کراچی سٹی مراتھن 13 فروری کو معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں منعقدہوگی ۔ مراتھون میں رجسٹریشن کے خواہشمند افراد لنک پر جاکر اپنے اپ کو کسی بھی وقت رجسٹر کراسکتے ہیں۔مراتھون کے روز 13 فروری صبح تک آن لائن رجسٹریشن جاری رہے گی۔ تاہم مراتھون کے روز صبح ساڑھے 8 بجے آن اسپاٹ رجسٹریشن شروع ہوگی جو صبح ساڑھے 9 بجے تک جاری رہے گی۔آن اسپاٹ رجسٹریشن کے لئے معین خان اکیڈمی پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا جا ئے گا۔ جہاں رجسٹرڈ رنرز کو چیسٹ نمبر جاری کئے جائیں گے۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میراتھون میں بھرپور حصہ لیں ،زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں۔عام افراد بھی میراتھون میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ افراد میراتھون میں حصہ لے سکیں گے۔غیر رجسٹرڈ افراد کو میراتھو ن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ راستے میں یو نیفارم میں والنٹیئرز ما نیٹر نگ کریں گے انھوں نے امید ظاہر کی کہ کمشنر کراچی سٹی میراتھو ن 2022 سے شہر میں یکجہتی اور امن و امان کے حوالے سے د نیا کو مثبت پیغام جائے گا ۔کراچی میں کھیلوں کے فروغ میں مد د ملے گی۔ کمشنر نے کہا کہ میراتھون ریس کی صحت اور کھیل کے حوالے سے بہت اہمیت ہے۔ میراتھون دنیا کا مقبول کھیل بن چکا ہے کراچی میں بھی میراتھون ریس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی ا نتظامیہ کی خواہش ہے کہ کراچی کے شہری زیادہ سے زیادہ ریس میں حصہ لیں۔ میراتھون کے ذریعے شہر میں امن اور کھیل کو فروغ ملے گا۔ اور ملک اور بیرون ملک میں شہر کراچی کا اچھا تاثرقائم ہوگا۔انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی میراتھون کے ا نعقاد کا سلسلہ آج سے3 سال قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی ا نتظامیہ نے شروع کیا تھا۔سٹی میراتھون 2022 کی کامیابی کے لیے بھی وزیر اعلی نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں انکی خواہش ہے کہ شہر میں کھیلوں کو فروغ ملے اور میراتھو ن کا سلسلہ جاری رہے میراتھو ن کے ا نعقاد سے امن کو مستحکم کرنے ،لوگوں کو صحت مندتفریح فراہم کر نے اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ کمشنر کراچی سٹی میراتھون شہرمیں مسلسل ہو نے والی تیسری ریس ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے