English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے سٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی آپس میں لڑائی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ظلم کی انتہا فلور ملز مالکان اور سندھ حکومت کی گٹھ جوڑ نے عوام سے دو وقت کا نوالا بھی چھیننے کی کوشش کررہیں ہیں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے تاریخ کی بلند ترین سطح پر گندم کا آٹا پہنچ گیا۔حیدرآباد ضلعی انتظامیہ ڈی سی حیدرآباد صاحب غائب منافع خوروں کی موجیں۔ ان مافیا کو کنٹرول کرنے میں کیوں لاچار نظر آرہیں ہیں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے والی کمیٹیاں کہاں غائب ہیں۔ان سے انتظامیہ کیوں نہیں پوچھتی۔ حیدرآباد عوام سے اتنا بڑا ظلم ضلعی انتظامیہ کیوں خاموش۔حیدرآباد ضلعی انتظامیہ لوٹ مار کرپشن کرنے میں مصروف ہیں۔سندھ میں کرپشن کا راج لگا ہوا ہے۔غریب عوام غربت سے فاکہ کشی میں مبتلا ہیں۔دہاڑی دار مزدور مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔یوریاں کھاد کی قلت اور بلیک پر فروخت ہونے سے زراعت کی پیداوار میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان ہیں۔کسان اور زمیندار طبقہ اس بلیک مارکیٹنگ سے بہت پریشان ہیں۔آنے والے دنوں میں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے.جس میں اناج فل فروٹ سبزیاں مہنگی ہوگی۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت دونوں نام کام ہوںگے۔اب ان دونوں حکومتوں کا خاتمہ ضروری ہے۔اب مہنگائی کا بوجھ عام عوام برداشت نہیں کر پائے گا۔اور حالات مزید خراب ہوںگے۔دونوں کرپٹ ترین حکومت ہیں۔میٹنگ میں ماجد شاہ۔تعلقہ سٹی حیدرآباد کے صدر عمران راجہ قریشی۔شعیب انصاری۔مبشر سہتو ودیگر کارکنان شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے