ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈائون کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم کی پھرمعذرت

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈائون کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے غصے کا احساس ہے اس لیے میں پھر معذرت کرتا ہوں۔ ہائوس آف کامنز میں ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ معذرت کہنا کافی نہیں ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں ہمیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔

جانسن نے کہا کہ وہ سو گرے کی رپورٹ کے نتائج کو مکمل طور پر قبول کرتے ہیں جبکہ سروس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈرکیئراسٹارمرکہتے ہیں ہمیشہ کی طرح ہرشخص ذمہ دار ہے سوائے وزیراعظم کے، بورس جانسن اب بھی استعفی نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈائون کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمی کے عہدے سے دستبردار ہونیکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر گردش کیں جن میں بورس جانسن کو ان کی سرکاری رہائش گاہ کے گارڈن میں اپنے اسٹاف کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں