ملتان سلطانزنے کراچی میں کوئٹہ گلاڈیٹرس کے خلاف کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 6رنز سے کامیابی حاصل کی جو اسکی اس ٹورنامنٹ میں دوسری سب سے چھوٹی جیت ہے۔ اس میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں4 وکٹوں پر 174رنز بنائے تھے۔
کوئٹہ گلاٖڈیٹرزنے 19 اوور میں8 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے اور ایسے آخری اوور میں8 رنz درکار تھے جو کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ٖٖڈیوڈ ویلی جنہوں نے اپنے پہلے 3 اوور میں21 رنz دیکر ایک وکٹ حاصل کیا تھا، آخری اوور کرانے آئے۔ پہلی2 گیندوں پر نسیم شاہ کوئی رن نہیں بناسکے۔ تیسری گیند پر ایک رن لیکر نسیم شاہ نے اسٹرائیک سہیل تنویر کودی ۔ سہیل تنویر نے لیگ اسٹمپ کی اس گیند کو اسکوائر لیگ کی جانب پل کیا جہاں ریلی روزیو نے ان کو کیچ کرلیا۔5ویں گیند پر نسیم شاہ مڈ وکٹ پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آخری گیند کھیلنے کے لئے کوئی کھلاڑی نہیں تھا کیونکہ 20ویںاوور کی 5ویں گیند پر پوری ٹیم168 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانزکی رنز کے اعتبار سے سب سے چھوٹی جیت3 رنز کی ہے جو اس نے کراچی میں13 مارچ2020 کو ہوئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ملتان سلطانزنے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے جسکے جواب میں پشاور زلمی نے20 اوور میں8 وکٹوں پر151 رنز بنائے تھے۔ پشاور زلمی کو میچ کے آخری اوور میں15 رنز درکار تھے جو ایک مشکل کام ضرورتھا مگر ناممکن نہیں تھا۔ علی شفیق جنہوں نے اپنے پہلے3 اوور میں22 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، آخری اوور کرانے آئے تھے۔ انکی پہلی گیندوائیڈ قرار دی گئی جب یہ گیند دوبارہ کرائی گئی تو عادل امین نے ایک رن لیکر اسٹرائیک حسن علی کو دی۔ دوسری گیند پر حسن علی نے کوئی رن نہیں بنایا جبکہ تیسری گیند پر لیگ بائی کا ایک رن بنا۔ چوتھی گیند بیمر تھی جو وکٹ کیپر کے سر کے اوپر سے بائونڈری لائین کے پار ہوگئی۔ اس گیند پر5 رنز ملے جب یہ گیند دوبارہ پھیکی گئی تووہ بھی نوبال قرار دی گئی۔ جب یہ گیند دوبارہ ہوئی تو لیگ بائی کا ایک رن بنا۔ 5ویں گیند پر حسن علی نے ایک رن بنایا۔ اس موقع پر آخری گیند پر4 رنز کی ضرورت تھی ۔ اس گیند پرحسن علی رن آئوٹ ہوگئے جسکی وجہ سے ملتان سلطانز کو3 رنز سے جیت حاصل ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ میں ابھی تک 10 مرتبہ ایسا ہوا ہے جب 6 یا اس سے کم رنز سے جیت حاصل کی گئی ہے۔ اس میں سے5 مرتبہ ایک رن سے جیت حاصل ہوئی ہے۔ کوئٹہ گلاٖڈیٹر پاکستان سپر لیگ میں ایک رن سے جیت حاصل کرنے والی پہلی ٹیم تھی۔ اس نے 2 مرتبہ ایک رن سے جیت اپنے نام کی ہے۔ پہلی مرتبہ پشاور زلمی کے خلاف دبئی میں19 فروری2016 کو اور دوسری مرتبہ اسی کے خلاف شارجہ میں 28 فروری2017 کو۔کوئٹہ گلاڈیٹرس کو2 مرتبہ ایک رن سے شکست ہوئی جبکہ 3 مرتبہ وہ ایک رن سے شکست کھائی ہے۔ اسلام آؓباد یونائٹیڈ نے دبئی میں24 فروری 2017 کو کوئٹہ گلاڈیٹرس کو ایک رن سے ہرایا تھا۔20 مارچ2018کو لاہور میں اسے پشاور زلمی نے ایک رن سے شکست دی تھی۔ کراچی کنگز نے کراچی میں10 مارچ 2019 کو کوئٹہ گلاڈیٹرزکو ایک رن سے ہرایا تھا۔