English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور میں شدید بارش سے 11افراد ہلاک‘ 32لاپتا

کیٹو: ایکواڈور میں سیلاب سے متاثر شہری کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا جارہا ہے

کیٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے دارالحکومت میں سیلاب کی وجہ سے 11افراد ہلاک جبکہ 32لاپتاہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے بعد ہونے والی ریکارڈ شدید بارش کیٹو میں نہ صرف سیلاب کا باعث بنی بلکہ تودے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں، تاہم سیلاب کے باعث کاموں میں مشکل کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین عالمی سطح پر شدید موسمی حالات کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو قرار دیتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے