واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، کینیڈا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کے خلاف کارروائی میں ملوث میانمر کے اعلیٰ عہدے داروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ یہ اقدام میانمر میں مارشل لا کو ایک سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میانمر کی حکمران فوج نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف نئے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور پھر اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کے لیے وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع ہوا جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔
