کابل:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح للہ مجاہد نے کہاہے کہ طالبان جنگجوئوں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کابل سے جاری ایک بیان میں ترجمان ذبیح للہ مجاہد کا کہنا ہے کہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
ذبیح للہ مجاہد یہ بھی کہا کہ طالبان جنگجو تفریحی پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔خیال رہے کہ افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان جنگجو پارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریحی کرتے نظر آئے تھے۔

