پیرو (جسارت نیوز) فٹ بال کے عالمی مقابلوں کے لیے جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں ارجنٹینا نے کولمبیا کو1-0سے شکست دے دی ۔ ارجنٹینا نے کوالیفائنگ رائونڈ کا یہ میچ جیت کر مسلسل 29 میچز میں ناقابل شکست رہنے کے اپنے ریکارڈ کا بہتر کیا۔ارجنٹینا کی جانب سے لوٹارو مارٹینز نے میچ کے 29 میچ کولمبین ڈیفینڈر کی پینلٹی ایریا میں غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔فیفا ورلڈ کپ قطر میں رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا ، فٹ بال کی عالمی سلطنت پر حکومت کے لیے 32 ممالک کی ٹیمیں اپنا زور آزمائیں گی۔جنوبی امریکی سیکشن کے ممالک کی ٹاپ فور ٹیمیں براہ راست قطر کا ٹکٹ کٹا لیں گی جبکہ پانچویں ٹیم کو کو پلے آف مرحلے کے لئے ایشین کنفیڈریشن سے ٹکرانا ہو گا۔جنوبی امریکی سیکشن سے برازیل اور ارجنٹینا پہلے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ ایکواڈور بھی 24 پوائنٹس کے ساتھ ان دونوں ممالک کے ساتھ شامل ہونے والا تیسرا ملک ہے۔ارجنٹینا سے شکست کے بعد کولمبیا کی ٹیم 10 ٹیموں میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔

