English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ محمود کو سازشوں کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا‘ پلوشہ خان

القمر

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سازشوں کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا، ذاتیات کا جواب دیا جائے گا، عمران خان ہم سب کی جان ومال کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں، لانگ مارچ کے خوف سے مذموم ایجنڈے کے تحت پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ڈیل دیے جانے کا تاثر غلط ہے۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے پلوشہ خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کلبوشن کے لیے سفارت کاری اور سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہم نہ مرید اور نہ ہی آپ کو ہیرو مانتے ہیں ، ڈپلومیسی اور چاپلوسی میں فرق ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی ڈیل کر رہی ہے، ایک سروے لایا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے خلاف بھونڈی کوشش کی گئی ہے بتایا جائے کہ کتنے لوگوں سے سوالات پوچھے گئے اور بتایا جائے کہ اس سروے کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے استعمال کیا کل تقریر سے لگا کہ وہ اپنا سی وی نواز شریف کو پیش کر رہے ہیں۔ یہ اب شاہ محمود قریشی عمران خان کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپیں گے ہم ذاتیات پر نہیں ان کی سیاست پر بات کریں گے ہم قبروں کی کمائی نہیں کھاتے اس کا جواب ضرور ملے گا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے