English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیجنڈ آسٹریلوی بالر بریٹ لی کی جانب سے شاہین و بابر اعظم کی ستائش

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی شاہین شاہ آفریدی ، بابر اعظم کے گرویدہ ہوگئے۔

بریٹ لی نے آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے شاہین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، موجودہ پاکستانی پلیئرز کا خود پر اعتماد انھیں بہترین ثابت کررہا ہے۔

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار بولر ہے، اس کی رفتار بہت اچھی ہے، دراز قامت بولر کو باؤنس بھی بہتر ملتا ہے، میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، اسی طرح بابر کی تیکنیک بھی شاندار ہے، وہ سردست دنیائے کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو شاٹ کھیل رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے