English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہےکہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یواے ای اور سعودی عرب کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سے سکیورٹی تعاون، دفاعی تجارت اور تربیت کا کام کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یمن کا تنازع حل کرنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے جب کہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت پر تشویش ہے۔

پاکستان اور چین کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کو ہی بات کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان سے اہم تعلقات ہیں، پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی شعبوں پر محیط ہیں جن کو اہمیت دیتے ہیں۔ امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، دنیا کے ہر ملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اور کچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

افغانستان سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے افغان عوام کی حمایت کر رہے ہیں،  ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطےکے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کررہے ہیں، شراکت داروں سے مل کرکابل ائیرپورٹ کو سول طیاروں کیلئے فعال بنانے پرکام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے