English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہورکے رہائشی سے کراچی میں ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹ لئے گئے

 کراچی: پولیس کے مطابق لاہور سے آنے والے ایک شہری سے نامعلوم مسلح افراد ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متاثرہ شہری ابوبکر صدیقی نے پولیس کو تفصیل بتائی کہ انہوں نے بدھ کی شب کراچی صدر میں واقع سنار کی دکان پر سونا فروخت کیا اور نقد رقم لے کر رکشے میں سوار کینٹ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئےجب وہ صدر داد پوتہ روڈ پر پہنچے تو نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کے رکشے کو روکا اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ مقدمہ متاثرہ شہری ابوبکر صدیق کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں ایف آئی آر نمبر 11/2022 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

لاہورکے شہری کی جانب درج کرائے گئے مقدمے میں 392، 397، 337 ون اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کی دفعات کے تحت ملزمان پر ڈکیتی، نقصان پہنچانے اور زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ دو فروری کو لاہور سے کراچی آئے۔ مدعی اپنے ساتھ بھاری مقدار میں زیورات لائے تھے۔ لاہور لائے گئے زیورات مدعی نے زیب النسا اسٹریٹ پر سنار کو فروخت کیے۔

زیورات کی فروخت سے مدعی کو ساڑھے تین کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ مدعی نے زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک بریف کیس میں رکھی تھی۔ مدعی نے رات گرین لائن ٹرین سے واپس لاہور جانا تھا۔ مدعی نے زیب النسا سٹریٹ سے کینٹ سٹیشن جانے کے لیے رکشہ کیا اور جب وہ داد پوتہ روڈ سے گزر رہے تھے تو انڈر بائی پاس پر دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے انہیں لوٹ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے