English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت فانڈیشن کی جانب سے افغانستان سے آئے ہوئےخاندانوں میں گرم بستر اور تیار کھانا تقسیم

بنوں: الخدمت فانڈیشن کی جانب سے افغانستان سے آئے ہوئے ہزاروں آئی ڈی پیز خاندانوں میں گرم بستر اور تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔

الخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل میرانشاہ میئر شپ کے متوقع امیدوار حاجی ملک اکبر علی خان نے خیبر پختونخوا کے پروگرام منیجر وسیم, الخدمت فانڈیشن کے ضلعی صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ و دیگر رضاکاروں کے ہمراہ افغانستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کے خیموں کا دورہ کیادورے کے موقع پر تحصیل میرانشاہ میئر شپ کے متوقع امیدوار حاجی ملک اکبر علی خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آئی ڈی پیز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ان کے ساتھ موجودہ مشکلات کے بارے میں باتیں کیں الخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل میرانشاہ میئر شپ کے متوقع امیدوار حاجی ملک اکبر علی خان نے دیگر رضاکاروں کے ہمراہ الخدمت فانڈیشن کی جانب سے ہزاروں آئی ڈی پیز خاندانوں میں گرم بستر اور تیار کھانا تقسیم کیاالخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اکبر علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن شروع دن سے ان بے یار و مددگار آئی ڈی پیز کی مدد میں پیش پیش ہے الخدمت فانڈیشن آئی ڈی پیز میں وقتاً فوقتاً مختلف اشیاءتقسیم کررہی ہے کبھی ان میں گرم کپڑے تقسیم کرتی تو کبھی ان کو دیگر سردی سے بچا کا سامان پہنچاتی۔

اُنہوں نے کہاکہ بکاخیل کی حدود میں مقیم آئی ڈی پیز کو صاف پانی کا سخت مسئلہ تھا اور ان کو صاف پانی میسر نہیں تھا اب الخدمت فانڈیشن کی جانب سے ان کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ پر کام جاری ہے عنقریب ہی ان کو صاف پانی میسر ہوگا آئی ڈی پیز اکیلے نہیں ہم اور ہماری الخدمت فانڈیشن کی ٹیم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اُنہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے الخدمت فانڈیشن کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے