English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمد خان ،محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین نے مطالبات کے حق میں پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے غلام یاسین سموں ، محمد اشرف پرہیاڑ ، قاضی طفیل میمن ، محب بھٹو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گروپ انشورنس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر ملازم کا حق ہے ، سندھ حکومت کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ، سندھ حکومت صرف انتقال کرجانے والے ملازمین کو گروپ انشورنس دینا چاہتی ہے ، جبکہ گروپ انشورنس تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہمیشہ ملازمین کا استحصال کیا لیکن ہم سندھ حکومت کے اس ظالمانہ عمل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، تمام ریٹائرڈ ملازمین سندھ بھر میں سندھ حکومت کے اس عمل کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے