English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آنے والا دور نواز شریف کا ہو گا،قاضی غلام حسین سولنگی

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر قاضی غلام حسین سولنگی نے مسلم لیگ ن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر پیر اسداللہ جان سرہندی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کو ضلع میں مضبو ط کرنے کا عزم کیا اور تنظیم سازی مکمل کرنے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قاضی غلام حسین سولنگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، پاکستان قوم آج بھی میاں محمد نواز شریف سے محبت کرتی ہے ، آنے والا وقت ن لیگ اور نواز شریف کا ہے ، جلد سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا اور ٹنڈومحمدخان میں بھی مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے