ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمال مغربی شام میں امریکی آپریشن،نو افراد ہلاک

امریکی فوجیوں نے شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں آپریشن کے دوران بچوں اور خواتین سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔

 امریکہ کے ایک ایف سولہ طیارے اوت ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے آپریشن کیا ۔

امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے اطراف کے کافی گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ  ملبے سےامدادی رضا کاروں  نے نو نعشیں بازیاب کیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی  مگر  نشانے پر موجود کسی گروہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔

امریکہ نے اکتوبر سن 2019میں بھی ادلب میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کر ڈالا تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں