English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال اسٹارز کے حتمی انتخابات کیلیے فائنل مقابلے کل ہوںگے

گلوبل ساکر وینچرز کے تحت غیر ملکی فٹبالرز کی کراچی آمد کے موقع پر ائرپورٹ پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(رپورٹ: سید وزیر علی قادری) گلوبل ساکر وینچرز (جی ایس وی) کی جانب سے ملکی سطح پر 20 NexGenفٹبال اسٹارز کے حتمی انتخاب کے لیے فائنل مقابلے کل کے پی ٹی اسٹیڈیم، کراچی میں ہوں گے۔ کارل فرائے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلنٹ ہنٹ کے نگراں ہیں، جو سینٹ پیٹس کے ترقیاتی پروگرام اور پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ہو رہا ہے۔جی ایس ویNexGen فٹبال اسٹارز کے لیے ٹرائلز اب تک 9 شہروں میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جن میں اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور، سیالکوٹ، ملتان، سکھر، کوئٹہ ، فیصل آباد اور لاہور شامل ہیں۔اس ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے برائن کیر(Brian Kerr )بھی اپنی اکیڈیمی کے ڈائریکٹر جیر او برائن(Gerr O’Brian) کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں تاکہ پاکستان میںفٹبال کے ابھرتے ہوئے ہیروزکے انتخاب کے لیے فائنل مقابلے کی نگرانی کر سکیں۔ یہ ٹرائلز کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم، کھارادرمیں گزشتہ روز شروع ہوئے اور8فروری تک جاری رہیں گے۔نئے ٹیلنٹ کی جانچ براہ راست UEFA کے لائسنس یافتہ کوچز کی نگرانی میں کی جارہی ہے ، جن میں بیلجیم کے کارل فرائے اور ڈینش ریکارڈو کے ہمراہ برطانیہ کے مارک انتونیو شامل ہیں۔ان ٹرائلز کے بارے میں UEFA کے لائسنس یافتہ کوچ کارل فرائے نے کہا:’’ پاکستان کے نئے اور نوجوان ہیروز کی نشاندہی ایک زبردست تجربہ رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں فٹبال کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس قوم میں اب بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس پر توجہ نہیں دی گئی۔‘‘ جی ایس وی کے چیئرمین، یاسر محمود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔‘‘گلوبل ساکر وینچرز کے ڈائریکٹر آپریشنز، ارسلان مشتاق نے کہا:’’ٹرائلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کے جنون کی کوئی حد نہیں ہے۔ گلوبل ساکر وینچرز کےNexGen فٹبال اسٹار کے ٹرائلز نے بالآخر یور پ میں اپنی شناخت بنانے کا موقع دے کر نوجوانوںکو اپنی شناخت اور خواہشات کو حقیقت بنایا ہے۔‘‘ برائن کیر کے پاس 20 سپر ٹیلنٹڈکھلاڑیوں کی تلاش کا چیلنج ہے۔ اب تک 61 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے جن میں سے 13 کا تعلق اسلام آبادسے، 3 مظفرآباد، 14 پشاور، 4 سیالکوٹ، 1 ملتان ، 7 کوئٹہ ، 8 فیصل آباد اور 11 کھلاڑی لاہور سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کراچی سے مزید امیدواروں کا انتخاب کرنا باقی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو فائنل شو ڈائون کے لیے اکھٹا کیا جائے گا جو 4 رائونڈز پر مشتمل ہوگا اوران میں سے 20 ابھرتے ہوئےNexGen فٹ بال اسٹارز کا انتخاب کیا جائے گا جو جی ایس وی کے روڈ ٹو یورپ انٹرنیشنل ٹریننگ میں شرکت کریں گے جو ان کے لیے زندگی بدل دینے والے کیرئیر کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک قدرتی صلاحیتوں کا حامل نیاکھلاڑی بھی نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے