English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کے خلاف ناشائستہ زبا ن کے استعمال پر اولمپین رشیدالحسن پر10 سالہ پابندی عائد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم پاکستان کے خلاف ناشائستہ زبان کے استعمال پر اولمپین رشیدالحسن پر 10 سالہ پابندی عائد کردی، سابق اولمپین رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان و پیٹرن ان چیف پاکستان ہاکی فیڈریشن عمران خان کے خلاف توہین آمیز بیانات اور ناشائستہ زبان استعمال کی۔ جس کے بعد صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر )خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر اولمپین رشید الحسن کو انکوائری کے لئے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے 2 نوٹس کے باوجود اولمپین رشید الحسن نے انکوائری کمیٹی کو کسی قسم کا جواب نہ دیا جس کے بعد صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات پر سابق اولمپین پر 10 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور اس کی کاپی قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ایف کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی بذریعہ لیٹر درخواست کی گئی ہے کہ وہ پیمرا اور متعلقہ اداروں کو اس بابت مزید کارروائی کے لئے تحریری پیش رفت حسب ضابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے