بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے افسران کی نااہلی کے باعث گسٹا ضلع بدین کے صدر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بدین کی 100 سے زاید کرسیاں اپنے نجی ادارے میں منتقل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بدین کی 100 سے زاید کرسیاں نجی ادارے میں منتقل کر دی گئیں، بوائز ہائی اسکول بدین جس میں 3
ہزار سے زاید بچے زیر تعلیم ہیں، کرسیاں نجی ادارے میں منتقل ہونے کے بعد اسکول میں کرسیوں کی قلت پیدا ہوگئی، سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے نجی ہائی اسکول کے سپرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ہیڈ ماسٹر اور موجودہ گسٹا کے صدر نے اپنے بیٹے کواسکول کا پرنسپل تعینات کرواکر پرائمری سے ہائی اسکول جعلی داخلے کا جواز بنا کر سیف ایجوکیشن کی تعلیم کے نام لاکھوں روپے مالیت کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود سرکاری اسکول کی کرسیاں نجی اسکول میں منتقل کروادی ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کرسیاں نجی ادارے کے سپرد ہونے کے بعد اسکول میں زیر تعلیم بچے پریشان ہیں ۔
