English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مظالم کی جڑ مودی سرکار ہے ، امریکی سینیٹر

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے بھارت میں مسلمانوں او ر دیگر اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انڈین امریکن مسلم کاؤنسل سے خطاب میں ایڈ مارکی نے بھارت میں ہونے والے مظالم کی جڑ مودی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکی سرپرستی میںمساجد اور گرجاگھروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ امریکا کو چاہیے کہ وہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز بلند کرے۔دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں اور انہیں کلاس لینی کی اجازت دی جائے ، لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے