ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سجاول کی عوام بھی یوم یکج�تی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منائیگی

 

سجاول(نمائندہ جسارت) ضلع کے تمام محکمے 5فروری 2022ء کو “یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔سرکاری عمارتوں و دیگر نمایاں مقامات پر پرچم اور پینافلیکس آویزاں کرکے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حبیب اللہ وگن نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ہدایت کی ہے کہ وہ 5- فروری 2022ء کو “یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور سرکاری عمارتوں و دیگر نمایاں مقامات پر کشمیر اور پاکستان کے پرچم اور پینافلیکس آویزاں کرکے بازوں پر سیاہ ربن لگا کر معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کریں۔ یہ ہدایت انہوں نے دربار ہال سجاول میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، پولیس، ریونیو، لوکل گورنمنٹ و دیگر ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ وگن نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ 5- فروری 2022ء بوقت صبح 10 بجے پاکستان اور کشمیر کے پرچم، بینرز اور پینافلیکس کے ہمراہ ڈی سی آفس سجاول تا ڈگری کالج تک کشمیر سے اظہار یکجہتی میں نکلنے والی ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی اور اخلاقی وابستگی اور کشمیریوں کی بھارت سے علیحدگی کی کوششوں اور تنازعے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں