ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف آف دی ائر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کا آغاز جمعہ کو ایئر مین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک، کورنگی کریک میں ہوا جس میں ملک بھر سے تقریبا 400گالفرز نے شرکت کی۔ ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، صدر ائیر مین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں طلعت اعجاز، محمد شہزاد اور شہباز مسیح نے70(2 انڈر پار) اسکور کیے۔ ان کے تعاقب میں بلال حسین، خالد خان، محمد منیر، مطلوب احمد اور اکبر مہروز رہے جنہوں نے 71 (1 انڈر پار) پر رائونڈ ختم کیا۔ احمد بیگ، منہاج مقصود، عابد رانا اور محمد شبیر 72 (par) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ کا شمار ملک کے سب سے بڑے گالف ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے جس میں 100 سے زیادہ پیشہ ور گالفرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ چمپئن شپ کے دوران پروفیشنلز، سینئر / جونیئر پروفیشنلز، امیچرز، ایئر مین گالف کلب ممبرز، خواتین ، ویٹرنز اور مدعو کیے گئے شرکا کی کیٹیگری کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک کروڑ5 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مبنی یمپئن شپ ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں 4دن تک 18 ہولز پر کھیلی جائے گی۔ ہول اِن ون اسکور کرنے والے کھلاڑی کو نئی ایم جی زیڈ ایس (1500cc) کار انعام میں دی جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں