ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل

لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق میڈیکل بورڈ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو مقرر کیا گیا ہے، یہی بورڈ پہلے سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دستاویزات محکمہ صحت کو بھجوائی ہیں۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ میڈیکل بورڈ کو ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی دستاویزات بھجوائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ 9رکنی بورڈ 5دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویز بھجوا دی گئی ہیں،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی مزید رپورٹس طلب کی تھیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے ملنے والے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں