ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا استعفیٰ سامنے آگیا

دورہ پاکستان سے چند روز قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جسٹن لینگر کا آج استعفیٰ ملا جو قبول کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹس لینگر کی جگہ اینڈریو مک ڈانلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دورہ پاکستان کی منظوری دی گئی تھی اور اسی اجلاس میں جسٹن لینگر کے معاہدے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں