English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سید گیلانی کے نعرے “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ مرحوم بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نعرے ‘ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے’ نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یاد گار شہدا پر حاضری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں قربان کر کے چکائی ہے اور زندہ قومیں شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ ‘ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے’، سید علی گیلانی کے اس نعرے نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ کبھی نہیں رکی، ایل او سی پر بسنے والا ہر شہری غازی ہے، جدوجہدآزادی کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے